صدر رئیسی کا متحدہ عرب امارات کے صدر کے انتقال پر تعزیتی پیغام

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ایک پیغام میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ایران صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک پیغام میں یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر سن کر میرا دل بہت رنجیدہ ہوا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ اللہ رب العزت ان کی مغفرت فرمائیں اور ان کے اہل خانہ کو صبر کی توفیق دیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ بھی متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے نام سے ایک پیغام میں  یو اے ای کے صدرکی وفات پر اس ملک کے عوام اور حکومت کو تعزیت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب ممالک کے صدر شیخ خلیفہ بن زائد النہیان گزشتہ روز 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

یو اے ای کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کے انتقال پر چالیس روزہ سوگ اور 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان اپنے والد شیخ زاید بن سلطان النہیان کے انتقال کے بعد 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 1948 میں پیدا ہوئے وہ  متحدہ عرب امارات کے دوسرے صدر اور ابوظہبی کی امارات کے 16 ویں حکمران تھے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .